ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شافع سعدی کرناٹک وقف بورڈ کے چیرمین منتخب

شافع سعدی کرناٹک وقف بورڈ کے چیرمین منتخب

Thu, 18 Nov 2021 11:20:41    S.O. News Service

بنگلورو، 18؍نومبر(ایس او  نیوز)کرناٹکا وقف بورڈ کیلئے تقریباً ایک سال کے عرصہ کے بعد بالآخر چیرمین کا انتخاب عمل میں آیا اور وقف بورڈ کیلئے مولوی کے زمرے سے نامزد کئے گئے این کے ایم شافع سعدی نے چہارشنبہ کے روز وقف بورڈ چیرمین کیلئے کروائے گئے انتخاب میں چار کے مقابلہ چھ ووٹ حاصل کر کے وقف بورڈ کی چیرمین شپ حاصل کرلی- یہ پہلا موقع ہے کہ ریاستی وقف بورڈ کیلئے بی جے پی کاچیرمین منتخب ہوا ہے- چیرمین کے انتخاب کے بعد ریاستی وزیر قانون جے سی مادھو سوامی اور وزیر اوقاف ششی کلا جولے نے وقف بور ڈ کے دفترپہنچ کر نئے چیرمین کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اوقافی املاک کی حفاظت اور ا ن کی ترقی کیلئے حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا- وقف بورڈ چیرمین کے انتخاب کیلئے منگل کے روز ہی کرناٹک ہائی کور ٹ کی طرف سے ہری جھنڈی دکھادی گئی اس انتخاب پر اسٹے لگانے کیلئے دائر کی گئی تمام عرضیوں کو خارج کردیا گیا جس کے بعد حکومت کی طرف سے طے شدہ پروگرام کے مطابق وقف بورڈ میں انتخابی کارروائی عمل میں آئی - کانگریس کی نمائندگی کرنے والے ممبروں کی طرف سے بار کونسل کے ممبر آصف علی امیدوار رہے ان کو چار ووٹ ملے جبکہ شافع سعدی نے چھ ووٹ لے کر چیرمین شپ حاصل کرلی -


Share: